Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے نیا امدادی قافلہ غزہ بھیج دیا، 72 واں طیارہ العریش پہنچ گیا

 فوڈ باسکٹس، شیلٹر بیگ اور الیکڑک ویل چیئرز شامل ہیں۔۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے فلسطینی عوام کےلیے جاری انسانی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے مشرقی دیر البلح میں نیا امدادی قافلہ غزہ بھیجا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب کا  72 واں امدادی طیارہ بھی العریشں پہنچ گیا۔ فوڈ باسکٹس، شیلٹر بیگ اور الیکڑک ویل چیئرز شامل ہیں۔

سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، نے متاثرہ خاندانوں میں فوری تقسیم کے لیے امداد وصول کی۔
یہ امداد غزہ میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔ موجودہ انسانی صورتحال کے اثرات کو کم کرنے، فلسطینیوں کے مصائب کو دور کرنے کے حوالے سے مملکت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

 سعودی امدادی ایجنسی نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ اب تک 72 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے7 ہزار 655 ٹن سے زیادہ امداد کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔
شاہ سلمان مرکز نے غزہ کی پٹی میں امدادی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 90.35 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے ہیں۔ سرحدی راہداریوں کی بندش کے باعث امداد کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کےلیے اردن کے تعاون سے ایئر ڈراپ امددی آپریشن بھی کیے۔

 

شیئر: