Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جازان کی سڑکوں پر خواتین کا ڈرائیونگ سکول

اب بھی کئی شہر ایسے ہیں جہاں اسکول نہیں کھولے جاسکے ۔فوٹو سیدتی
سعودی عرب  میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملے ایک برس گزر چکا  ۔اس عرصے میں متعدد شہروں میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ سکولز بھی کھولے گئے ۔ ا
ب بھی کئی شہر ایسے ہیں جہاں سکول نہیں کھولے جاسکے ۔ 
جازان شہر  میں گاڑی چلانے کے حوالے سے خواتین کے شوق کو دیکھتے ہوئے سڑکوں پر گاڑی چلانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ 

حنان عبدالرحمان اب تک 1280 خواتین کو ڈرائیونگ  سکھا چکی ہیں ۔ فوٹو سیدتی 

 مشرقی ریجن کے جازان شہر میں ایک سعودی خاتون حنان عبدالرحمان نے خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے سڑکوں کو ڈرائیونگ سکول کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ وہ اب تک 1280 خواتین کو ڈرائیونگ  سکھا چکی ہیں ۔
 سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنان عبدالرحمان نے کہا کہ متعلقہ ادارے سے کئی مرتبہ درخواست کی کہ اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے تاہم ہر بار درخواست کسی نہ کسی وجہ سے مسترد  ہوگئی ۔
حنان عبدالرحمان کے مطابق  جازان میں ڈرائیونگ اسکول نہ ہونے کے باعث دسیوں خواتین ابھی تک گاڑی چلانے کا شوق دل میں لئے اس انتظار میں بیٹھی ہیں کہ کب اسکول کھلے اور وہ اپنا شوق پورا کر سکیں۔
 انہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ  اسکول نہ ہونے سے خواتین کو فیلڈ میں ڈرائیونگ سکھانا شروع کی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ 
جازان شہر میں اسکول نہ ہونے کے باعث  ڈرائیونگ کی شوقین خواتین اب حنان عبدالرحمان سے رجوع کرتی ہیں جو انہیں بہتر طریقے سے گاڑی چلانا  سکھاتی ہیں۔
حنان عبدلرحمان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو نہ صرف ڈرائیونگ سکھاتی ہیں بلکہ انہیں ہنگامی حالات میں پیش آنے والے واقعات سے نمٹنے کی بھی تربیت دیتی ہیں ۔

ڈرائیونگ کے ساتھ خواتین کو   گاڑی میں معمولی خرابی کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے ۔فوٹو الیوم

 خواتین کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اچانک کسی کا گاڑی کے سامنے آجانے ، تیز رفتار گاڑی کے گزرتے وقت ڈرائیور کو کس طرح گاڑی پر قابو پانا چاہئے ۔اچانک پیش آنے والے اہم حالات کے بارے میں بھی نئی ڈرائیور خواتین کی ذہنی تربیت کی جاتی ہے تاکہ وہ ہنگامی حالت میں  اپنے حواس پر قابو رکھیں اورکسی بڑے حادثے سے بچ سکیں ۔ 
ڈرائیونگ کے ساتھ خواتین کو  ٹریفک سائن کے علاوہ گاڑی میں معمولی خرابی کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: