Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں پہلا لیڈیز ڈرائیونگ اسکول جلد کھلے گا، الداود

بریدہ۔۔۔ القصیم یونیورسٹی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا اسکول جلد کھول دے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمان الداود نے بتایا کہ ہمارے یہاں ڈرائیونگ اسکول 55 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا جا رہاہے۔ اس کا 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس میں 180 خواتین بیک وقت ڈرائیونگ کورس کرسکیں گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ قصیم اور اطراف کے علاقوں سے بھی خواتین ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے اسکول میں داخلے لیں گی۔ قصیم یونیورسٹی نے اسکول قائم کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک کے ساتھ معاہدہ کررکھا ہے۔ یہ قصیم میں پہلا لیڈیز ڈرائیونگ اسکول ہوگا۔
 
 

شیئر: