Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ملازمین کی فیملی فیس معاف نہیں ہوئی‘

فیس سے صنعتی اداروں کو 5سال کے لیے ریلیف دیا گیا ہے۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی وزیر صنعت بندر الخریف نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے سے وابستہ ملازمین کی فیسیں سرکاری خزانے سے ادا کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ان کی فیملی فیسوں کا نہیں۔ دیگر شعبوں کے ملازمین کی طرح صنعتی شعبے کے ملازمین بھی فیملی فیس خود ادا کریں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر صنعت نے وضاحت کی ہے کہ فیصلے کا تعلق غیر ملکیوں کے اقاموں کی فیسوں تک محدود ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیس معاف نہیں ہوئی بلکہ اسے سرکاری خزانے سے ادا کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ صنعتی شعبے کو فروغ دیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ پانچ سال کے لیے صنعتی اداروں کو ریلیف دیا گیا ہے۔ فیصلے کے اثرات کا جائزہ لے کر مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر صنعت نے کہا ہے کہ ’صنعتی شعبے سے وابستہ ملازمین کو یہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ ان کی فیملی فیس بھی معاف ہوگئی ہے یا سرکاری خزانے سے ادا کی جائے گی، ایسا ہرگز نہیں ہے۔ انہیں فیملی فیس بدستور ادا کرنا ہوگی۔‘
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے صنعتی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں پر مقررہ فیس پانچ برس تک سرکاری خزانے سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق فیصلے سے سات لاکھ 12 ہزار 902 غیر ملکی کارکنوں کو فائدہ ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں