جنرل الفضم سعودیوں میں معروف اور مقبول شخصیت تھے۔ فائل فوٹو العربیہ نیٹ
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی گارڈ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم المطیری شاہ خالد عسکری کالج سے فارغ التحصیل تھے۔ انہوں نے اپنی عسکری خدمات کا آغاز نیشل گارڈ سے کیا۔
عرب ویب نیوز عاجل کے مطابق میجر جنرل الفغم کا تعلق ایک فوجی خاندان سے تھے ان کے والد میجر جنرل بداح الفغم تھے جو شاہ عبدالعزیز آل سعود کے خصوصی محافظ تھے۔
میجر جنرل الفغم نیشنل گارڈ میں آئے تو وہ شاہ عبداللہ کے ساتھ 10 برس منسلک رہے۔ بعدازاں انہیں شاہ سلمان کا خصوصی گارڈ مقرر کردیا گیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2017 میں الفغم کو بریگیڈئر کے عہدے سے ترقی دے کر میجر جنرل بنایا اورانہیں اپنا نجی گارڈ بھی مقرر کیا۔
میجر جنرل الفغم المطیری شاہ خالد عسکری کالج سے فارغ التحصیل تھے ۔ فائل فوٹو العربیہ نیٹ
العربیہ نیٹ کے مطابق میجر جنرل الفغم کا تعلق الصمان کے قصبے السعیرہ سے تھا ۔ انہوں نے السعیرہ قصبے سے انٹرمیڈیٹ کیا بعدازاں شاہ خالد عسکری کالج میں داخلہ لیا۔ 1410 ہجری میں الفغم نے عسکری تعلیم مکمل کرلی۔ پاسنگ آوٹ کے بعد انہیں نشینل گارڈ کے یونٹ میں شامل کردیا گیا۔
نیشنل گارڈ کے دستے میں الفغم نے غیر معمولی طور پر مقبولیت حاصل کی جس کے سبب وہ جلد شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نظروں میں آگئے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے انکی مثالی ذہانت و فراست اور معاملہ فہمی کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنے محافظ دستے میں شامل کرلیا۔
شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد الفغم کیونکہ شاہی دستے میں شامل تھے اس حوالے سے انہیں شاہ سلمان کے قریب بھی دیکھا جانے لگا۔
میجرجنرل الفغم کی شخصیت شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پوشیدہ نہ رہ سکی اور انہوں نے الفغم کو اپنے خصوصی دستے میں شامل کرکے خصوصی محافظ کے طور پر متعین کردیا ۔
ملک،قوم اور شاہی خاندان کی خدمت ان کے خون میں تھی ۔ فائل فوٹو ایس پی اے
جنرل الفغم کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک انسان دوست ،نرم دل اور مثالی شخصیت کے مالک تھے ۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل الفضم سعودیوں میں معروف اور مقبول شخصیت تھے۔ ملک،قوم اور شاہی خاندان کی خدمت ان کے خون میں تھی۔
میجرجنرل الفغم کے بھتیجے، نایف الفغم نے کہا کہ’خدا میرے چچا پر رحم کرے۔ وہ اپنے ملک اور اپنے بادشاہوں کی خدمت کرنے وا لے تھے اور یہ ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے‘
ریاض میں2017 میں ہونے والی کانفرنس سے قبل شاہ سلمان کے جوتے کے تسمے باندھتے ہوئے ان کی تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی۔
ایک اور موقع پر، جب شاہ سلمان بن عبدالعزیز ماسکو کے دورے پرگئے تو شاہی طیارے کی خصوصی الیکٹرانک سیڑھیاں اچانک رک گئیں۔ میجر جنرل عبد العزیزالفغم فوراً ہی مدد کے لیے پہنچے تھے۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے ٹویٹ کی کہ ’انہوں نے اپنی عملی زندگی اخلاص، ایمانداری اور لگن کے ساتھ ملکی قیادت کی خدمت میں گزاری‘
یاد رہے کہ میجر جنرل عبد العزیز الفغم کو انٹرنیشنل اکیڈمی تنظیم کی جانب سے دنیا کے بہترین ذاتی محافظوں کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں