Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو ٹن چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

متعدد مجموعی طور پر 76اسمگلر گرفتار ہوئے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی سرحدی فورس نے گزشتہ ماہ متعدد کارروائیوں میں 1853 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس کے ترجمان کرنل مسفر بن غنام القرینی نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 76 سمگلر گرفتار ہوئے جن میں سے 43 ایتھوپین ، 19 یمنی، 9 صومالی اور 4 سعودی شہریوں کے علاوہ ایک نامعلوم شہریت رکھنے والا شامل ہے۔

 سمگلر سعودی عرب میں دراندازی کررہے تھے۔ فوٹو: سبق

القرینی نے بتایا ہے کہ سمگلنگ کی کوشش کے دوران ملوث افراد غیر قانونی طور پر سعودی عرب دراندازی کررہے تھے۔

گرفتار شدگان کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوٹو: سبق

انہوں نے کہا ہے کہ متعدد کارروائیاں جنوبی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ سمگلروں کو ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ سرحدی سیکیورٹی فورس نے گرفتار شدگان اور ضبط شدہ منشیات محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا ہے۔

سمگلروں میں 4 سعودی شہری بھی شامل ہیں۔ فوٹو: سبق

انہوں نے بتایا ہے کہ سرحدی سیکیورٹی فورس ہر وقت مستعد ہے۔ مملکت کی سرحدوں کی دراندازی کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: