Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سلمان‘ اور ’محمد‘ مقبول ترین نام

گزشتہ سال 5لاکھ 87ہزار 160بچے پیدا ہوئے۔ فائل فوٹو
گزشتہ سال پیدا ہونے والے بچوں کے سب سے زیادہ رکھے جانے والے ناموں میں ’سلمان‘ اور ’محمد‘ تھے۔
محکمہ احوال مدنیہ (شہریوں اور غیر ملکیوں کا ریکارڈ رکھنے والا ادارہ) نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ گزشتہ سال پیدا ہونے والے لڑکوں کے ناموں میں ’سلمان‘، ’محمد‘، ’عبداللہ‘ اور ’عبدالعزیز‘ سرفہرست رہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں نے فہد،علی، خالد، عبدالرحمن، فیصل اور سعود بھی نام رکھے۔

2018ءمیں 62فیصد ولادتیں سرکاری اسپتالوں میں ہوئی۔ فائل فوٹو

اسی طرح لڑکیوں کے رکھے جانے والے ناموں میں سرفہرست ’حور‘، ’کیان‘، ’ترف‘ اور ’ملک‘ سرفہرست رہے۔
شہریوں و غیر ملکیوں کے یہاں پیدا ہونے والی لڑکیوں میں ورد،غنیٰ، سحاب، جود، نورہ اور سارہ بھی مقبول ناموں میں شمار ہوئے۔
محکمہ شماریات کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 2018ءکے دوران 5لاکھ 87ہزار 160بچے پیدا ہوئے۔ یہ تعداد 2017ءکے مقابلے میں 2.14فیصد کم ہے۔2017ءمیں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 6 لاکھ تھی۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ 2018ءکے دوران پیدا ہونے والے بچوں میں 62فیصد کی ولادت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی جبکہ باقی نجی اسپتالوں میں پیدا ہوئے۔
محکمہ شماریات نے یہ بھی کہا ہے کہ2018ءمیں زچگی کے دوران وفات پانے والے بچوں کی تعداد 5217رہی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: