Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خریص پلانٹ بحال، تیل کی پیداور شروع

خریص پلانٹ سے روزانہ 1.45 ملین بیرل تیل کی پیداوار ہو رہی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ حملوں سے متاثر ہونے والا خریص پلانٹ اب مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے۔ پلانٹ سے تیل کی پیداوار حملوں سے پہلے کی سطح پر آگئی ہے۔
خریص میں سعودی عرب کا دوسرا بڑا تیل پلانٹ ہے جسے گزشتہ ماہ دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق آرامکو کمپنی نے جنوبی ایئریا منیجر فہد عبد الکریم نے کہا ہے کہ ’’خریص پلانٹ کے چار مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ مرمت کا کام مکمل ہونے کے باوجود حملے کے نشانات اب بھی موجود ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’’خریص پلانٹ سے روزانہ 1.45 ملین بیرل تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔ کمپنی نے بہت بڑے حملے کے بعد انتہائی تیزی کے ساتھ بحالی کا کام مکمل کیا ہے‘‘۔
 

شیئر: