اوٹاہ ..... اوٹاہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے روزانہ غسل کرنے کے فوائد اور نقصانات کے حوالے سے جائزہ رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا کہ روزانہ غسل ایک اچھی عادت ضرور ہے مگر اس کے نقصانات بھی ہوسکتے ہیں ۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ روزانہ نہانے کی پرانی عادت کو ترک کرنا بھی آسان نہیں ۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ روزانہ غسل کے بجائے ایک دو دنوں کا وقفہ کردیا جائے تو ا سکے فوائد بھی ہوسکتے ہیں اور کوئی نقصان نہیں ہوسکتا۔ روزانہ غسل کرنے سے انسانی جسم پر پائے جانے والے ان ننھے جرثوموں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس میں مختلف اقسام کے بیکٹریا، وائرس اور دوسرے مائیکروپس شامل ہیں جو انسانی جسم کا حصہ ہوتے ہیں اور مجموعی طور پر ان سے انسان کو فائدہ بھی ہوتا ہے۔