Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ویزوں کا سب سے بڑا سکینڈل، 21 ملزمان کے خلاف فراڈ کی تحقیقات

25 ملین 2 لاکھ دس ہزار درھم  فراڈ کی تحقیقات کی جارہی ہیں (فوٹو: امارات الیوم)
دبئی میں ادارہ شہریت و اقامہ نے فرضی کمپنیوں پر ویزوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم میں اب تک کے سب سے بڑے سکینڈل کا انکشاف کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق غیرقانونی ورک ویزوں کے کام میں ملوث 21 ملزمان کے خلاف 25 ملین 2 لاکھ دس ہزار درھم  فراڈ کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ادارہ شہریت واقامہ کے مشیر اور ماہر قانون ڈاکٹر علی حمید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ادارہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف شہریت و اقامہ نےکیس سپرد کردیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ویزا سکینڈل کیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جو کمپنیاں یا ادارے اس فراڈ میں ملوث تھے ان میں سے بیشتر فرضی ہیں جنہوں نے قانون کے خلاف محض ویزوں کے حصول کے لیے کمپنیوں کے فرضی ایڈریس جمع کرائے تھے۔
ڈاکٹرعلی حمید کا کہنا تھا 33 تجارتی اداروں کے خلاف تحقیقات کی گئیں جنہوں نے 385 ویزے غیرقانونی طریقے سے جاری کرائے۔
ان اداروں سے کی جانے والی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بیشترکمپنیوں کے لیے ورک پرمٹ بھی فرضی ایڈریسوں پر جاری کرائے گئے تھے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ محض ویزوں کا اجرا چاہتے تھے۔
ماہر قانون نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ادارہ پراسیکیوشن مذکورہ کمپنیوں کے ذمہ داران کے خلاف باریک بینی سے تحقیقات کررہا ہے تاکہ لیبر مارکیٹ کے نظام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

 

شیئر: