Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیجنگ بک فیئر میں سعودی ثقافتی اور ادبی کوششوں کو اجاگر کیا گیا

بک فیئر باہمی تعارف و رابطوں کا اہم ذریعہ ثابت ہوا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے ’بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر 2025‘ میں بھرپور اور مؤثر شرکت کی ہے جس میں عالمی سطح پر ادبی و ثقافتی مقام کو اجاگر کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق بیجنگ کے نیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہونے والے  بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی پویلین میں آنے والے وزیٹرز کو مملکت میں تخلیقی شعبے کی ترقی، قومی مواد کی تیاری اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ کے میدان میں مملکت کی کامیابیوں سے متعارف کرایا گیا۔

بک فیئر میں سعودی پویلین نے متنوع ثقافتی اور ادبی مواد پیش کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

بک فیئر میں سعودی پویلین میں متنوع ثقافتی اور ادبی مواد پیش کیا، جو مملکت کے تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی پویلین میں کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار عربی لینگویج، کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری، شاہ فہد نیشنل لائبریری اور سعودی عرب و چین  کے درمیان ثقافتی تعاون کے لیے شہزادہ محمد بن  سلمان ایوارڈ کے ساتھ ادب،  اشاعت اور ترجمہ کی جنرل اتھارٹی کے علاوہ ممتاز قومی اداروں نے شرکت کی۔
سعودی عرب کی جانب سے دیگر شرکا میں ٹرانسلیشن ایسوسی ایشن، پبلشنگ ایسوسی ایشن اور پبلشنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی شامل تھی۔

بک فیئر میں سرکاری اور دیگر اعلی اداروں نے شرکت کی۔ (فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر چین سمیت دنیا بھر کے ادبی و ثقافتی حلقوں سے تعارف اور تجربات کے تبادلے کا ایک اہم موقع ثابت ہوا۔
ادب، اشاعت اور ترجمہ کی جنرل اتھارٹی نے مملکت کے وفد کی سربراہی کی۔ تمام شریک اداروں کی شمولیت کو مربوط انداز میں منظم کیا تاکہ ایک متفقہ اور ہم آہنگ ثقافتی پیغام عالمی برادری تک پہنچایا جاسکے۔

 

شیئر: