Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور روسی عوام میں مشترک کیا ہے؟ 

روسی ماں اور سعودی باپ کی بیٹی سوزانا الدوسری 6 زبانوں کی ماہر ہیں
روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر روسی ماں اور سعودی باپ کی بیٹی سوزانا الدوسری نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اور روسی عوام میں بہت ساری خوبیاں ایک جیسی ہیں۔ 
دونوں ملکوں کےعوام دوسروں کی مدد میں پیش پیش رہتے ہیں۔ بھلائی پسند ہیں۔ مہمانوں کی ضیافت منفرد انداز میں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوزانا الدوسری جرنلسٹ ہیں۔ جرنلزم کی تعلیم کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے حاصل کی ہے وہ روسی زبان روانی سے بولتی ہیں۔ روسی زبان اپنی ماں سے سیکھی اور روس میں ایک عرصہ رہ کر بھی اس زبان پر عبور حاصل کیا ہے۔
سوزانا الدوسری جوروسی سمیت 6زبانوں کی ماہر ہیں کا کہناہے کہ میرے والد روس میں معاشیات کی تعلیم حاصل کررہے تھے جہاں ان کی پہچان میری والدہ سے ہوئی۔ دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ میں نے ایک عرصہ روس میں گزارا۔ وہیں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور روسی عوام سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
سوزانا الدوسری نے روسی صدر کے دورہ مملکت کے موقع پر سعودی دفتر خارجہ کی اسکرین پر اپنا پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’کاش روس اور سعودی عرب کے تعلقات مزیدبہتر اور مضبوط ہوں‘۔ 
 انہوں نے اس حوالے سے جاری کی جانے والی وڈیو میں روس اور سعودی عرب کے عوام میں مشترکہ خصوصیات پر روشنی ڈالی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں