Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کمیٹی قائم

یہ اپنی نوعیت کی پہلی کمیٹی ہوگی جسےحکومتی اداروں سے رابطہ کرنے کا اختیار ہوگا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔ وزیر محنت وسماجی فروغ انجینئر احمد الراجحی نے منظوری دیدی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی کمیٹی ہوگی جسے انفرادی طور پر سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطہ کرنے کا اختیار ہوگا۔
وزارت محنت کا کہنا ہے کہ ’کمیٹی کا کام سرمایہ کاروں سے متعلق کئے جانے والے فیصلوں کا جائزہ لینا، انہیں سہولت فراہم کرنا، ان کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا، نگراں اداروں کے ساتھ رابطے کرنا اور ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا ہے‘۔

کمیٹی سرمایہ کاروں کو مختلف سہولت فراہم کرے گی (فوٹو: عکاظ)

وزارت نے کہا ہے کہ’ کمیٹی کے ماہرین سرمایہ کاروں کو بہترین مشورے فراہم کریں گے۔ انہیں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے نیز ان پر ہونے والے مظالم کو دور کریں گے‘۔
وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ’ کمیٹی میں ہر شعبے کے ماہرین بھرتی ہوں گے۔ سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ عدالتوں میں ان کی پیروی کرنے کے لئے وکیلوں اور قانونی مشیروں کا بھی تقرر ہوگا‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: