Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں ہولناک آتشزدگی پر مملکت کی قیادت کا اظہار تعزیت

عراق کے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 70 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ عراق صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید سے الکوت شہر کے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں الکوت شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں ہولناک آتشزدگی کی اطلاع ملی جس میں متعدد جانیں ضایع ہوئیں جس پر ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں‘۔
دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی عراقی صدر کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’ ہم آپ سے اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں دعا کرتے ہیں کہ ان کے درجات بلند ہوں اور اس آتشزدگی میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ و عاجلہ ملے‘۔
واضح رہے عراق کے شہر الکوت کے ایک شاپنگ مال میں جمعرات کو ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

شیئر: