Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی فنکارہ دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

فہرست میں 17 کا تعلق عرب ممالک سے ہے۔فوٹو مجلہ الرجل
 دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں سعودی فن کارہ اور فوٹو گرافر منال الضویان کو شامل کیا گیا ہے۔
 سعودی عرب کے مجلہ الرجل نے برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا منال الضویان نے گزشتہ 20برس کے دوران اپنے فن پارو ں کی مدد سے تمام شعبوں میں خواتین کے کردار کو اجاگرکیا ہے۔
منال الضویان موثر فن کارہ ہیں۔اپنے فن پاروں کے لیے سعودی خواتین کی کارکردگی اور تاریخی یادداشتوں سے متعلق موضوعات کا انتخاب کرتی ہیں۔

برٹش میوزیم نے منال کے 2 فن پارے  اسلامی گیلری میں پیش کئے۔فوٹو مجلہ الرجل

برٹش میوزیم نے منال الضویان کے 2فن پارے 2018ءکے دوران اسلامی گیلری میں پیش کئے۔
منال الضویان کے مطابق ’ انہیں یقین ہے کہ سعودی خواتین کا مستقبل روشن ہے۔ وہ ہر روز اپنے اطراف موجود خواتین میں جرا¿ت اور شاندار کارکردگی کے نمونے دیکھ رہی ہیں۔ یہ خواتین معاشرے اور تاریخ میںموزوں مقام حاصل کریں گی‘۔

مملکت کے اندر اور باہر 21 فن پارے پیش کرچکی ہیں۔فوٹو مجلہ الرجل

100 بااثر خواتین کی فہرست میں 17کا تعلق عرب ممالک سے ہے۔ ان خواتین نے2019ءکے دوران انجینیئرنگ، خلا، انسانی حقوق اور آرٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان میں جامعات کی پروفیسر ، سرمایہ کار، وکیل ، صنعتکار اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں۔
منال الضویان سعودی آرٹ کی جدید تاریخ کی نمایاں فن کارہ ہیں۔سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پیدا ہوئیں۔ مملکت کے اندر اور باہر 21 فن پارے پیش کرچکی ہیں۔مشرقی ریجن میں کمپیوٹر سائنس میں بی ای کرکے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔ جہاں انہوں نے کمپیوٹر سسٹم میں ماسٹرز کیا۔ وطن واپسی پر آرامکو میں تخلیقی امورکے ادارے کی ڈائریکٹر اور انفارمیشن سسٹم کی پروگرامر کے طور پر کام کیا۔

فن پاروں کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے مختلف کردار اجاگر کیے ہیں۔فوٹو مجلہ الرجل

منال الضویان نے اپنے فن پاروں کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے مختلف کردار اجاگر کیے ہیں۔
 منال نے فن پاروں میں خواتین کی نقل و حرکت پر مقرر پابندیوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔
 
  • سعودی عرب کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: