Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’277 قسم کی ادویات کی قیمتوں میں کمی‘

1500 دیگر ادویہ کی قیمتوں پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مختلف اقسام کی 277 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ 1500 دیگر ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے۔
یہ بات سعودی غذا و دوا بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ہشام الجضعی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئی کہی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جن ادویہ کی قیمت کم ہوئی ہے ان کی مجموعی سالانہ مالیت 400 ملین ریال سے زیادہ بنتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بورڈ کھانے پینے کی مختلف اشیاء میں ہائیڈرو جنیٹڈ تیل کی مقدار دو فیصد تک کم کرنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ مستقبل قریب میں ہائیڈرو جنیٹڈ تیل کی شرح صفر فیصد رکھنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

کم کی جانے والی ادویہ کی مجموعی سالانہ مالیت 400 ملین ریال ہے (فوٹو: سبق)

ڈاکٹر ہشام الجضعی نے الخبر میں ڈاکٹروں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کے ماہرین بیرون ملک ادویہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کادورہ کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں سلامتی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد فیکٹریوں کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عرب ممالک اور مقامی ادویہ فیکٹروں میں بھی ہمارے ماہرین جاکے تفتیشی دورے کرتے ہیں۔ خلاف ورزیوں پر متعدد فیکٹروں کے ساتھ معاہدے ختم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فروخت ہونے والی ادویہ کی مکمل نگرانی کی جاتی ہے۔ نگرانی کے عمل کا آغاز بیرون ملک تیار کی جانے والی فیکٹریوں سے لے کر مقامی مارکیٹ میں فروخت تک کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی مختلف سبزیاں اور پھلوں میں بھی سلامتی اور صحت ضوابط کی مسلسل نگرانی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے سبزیوں اور پھلوں میں ادویہ کے اثرات کافی زیادہ تھے۔ اب ان میں خاصی حد تک کمی آئی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: