Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی صحافیوں کی عدالت میں طلبی

’اینکرز عدالت کو مطمئن کریں اور بتایا جائے کہ کن شواہد کی بناء پر ڈیل ہونے کا ذکر کیا گیا؟‘
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر کے پروگرام پر اس اینکر اور چینل کے سی ای او کو توہین عدالت کا  شو کاز نوٹس جاری کیا ہے اور دیگر اینکرز کو جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ باقی ٹی وی اینکرز کا جواب دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عدالتی کارروائی کے حوالے سے پروگرامز کرنے پر چند پاکستانی ٹی وی اینکرز کو توہین عدالت میں طلب کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹس میں آیا کہ گذشتہ رات کچھ پروگرامز میں نواز شریف کی ضمانت سے متعلق عدالتی کارروائی کو زیر بحث لایا گیا اور ڈیل کا بھی تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین پیمرا کو ہدایت کی کہ ان دو پروگرامز میں شرکت کرنے والے صحافیوں کو نوٹسز جاری کریں کہ وہ عدالت میں زیر سماعت کیس کو اپنے پروگرامز میں زیر بحث لائے ہیں۔
عدالت نے یہ بھی حکم جاری کیا کہ یہ اینکرز عدالت کو مطمئن کریں اور بتایا جائے کہ کن شواہد کی بناء پر ڈیل ہونے کا ذکر کیا گیا؟

شیئر: