Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایمرجنسی ٹریک پر دو ہزار ریال چالان‘ 

ہنگامی ٹریکوں کو بلا اشد ضرورت انہیں استعمال نہ کریں ۔فوٹو ۔ اخبار 24
ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا کیا گیا ہے کہ شاہراؤں کے اطراف ایمرجنسی ٹریک پر گاڑی چلانا قانون شکنی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں دو ہزار ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔
 محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹوئٹر اکائونٹ پر کیے جانے والے استفسار پر ادارہ  کا کہنا تھا کہ اہم شاہراؤں کی دونوں جانب ہنگامی مقاصد کے لیے بنائے گئے ٹریک پر گاڑی چلانا خلاف قانون ہے۔

مملکت کی اہم شاہراہوں پر ہنگامی ٹریک موجو دہیں.فوٹو ۔ ٹویٹر ٹریفک پولیس  

ہنگامی ٹریک ایمرجنسی اداروں جن میں فائربریگیڈ، ہلال الاحمر اور پولیس  شامل ہیں کے لیے بنایا جاتا ہے۔ مذکورہ ٹریک مخصوص حالات میں انتہائی ضرورت کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ایمرجنسی ٹریک پر گاڑی چلانے والوں پر ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک چالان کیا جاتا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے شاہراؤں پر نصب کیے جانے والے خودکار چالان سسٹم کے ذریعے بھی ہنگامی ٹریک پر گاڑی چلانے والوں کے چالان کیے جاتے ہیں۔
ادارے کی جانب سے ہنگامی ٹریکس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اہم اور مصروف شاہراؤں پر ہنگامی مقاصد کے لیے بنائے جانے والے ٹریکوں کے بارے میں لوگوں کا باعلم ہونا لازمی ہے تاکہ وہ ان کی افادیت سے واقف ہوں اور بلا اشد ضرورت انہیں استعمال نہ کریں۔
واضح رہے مملکت کی اہم شاہراؤں پر ہنگامی ٹریک موجود ہیں۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ ازدھام کے موقع پر ان ٹریکس پر گاڑی چلاتے ہوئے یک دم لائن میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں جس سے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

اہم اور مصروف شاہراؤں پر ہونے والے حادثات کی وجہ سے ٹریفک میلوں دور تک جام ہو جاتا ہے جس سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امدادی اداروں کی گاڑیوں کو راستہ نہیں ملتا اور وہ بروقت متاثرہ مقام پر نہیں پہنچ سکتیں۔ 

شیئر: