Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کو ہرا بھرا کر دیں گے، سعودی نوجوانوں

مستقبل میں انسانیت کی نمائندگی کریں گے۔ فوٹوعرب نیوز
دنیا کی پہلی گلوبل چیلنج کانفرنس دبئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سعودی عرب کی جانب سے شامل نوجوانوں کی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آلودگی سے پاک دنیا کی تشکیل میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے اور دنیا کو ہرا بھرا کر دیں گے۔
اس تقریب میں 190 ممالک سے 1500 نوجوانوں نے شرکت کی۔
بین الاقوامی روبوٹکس چیلنج کانفرنس میں حصہ لینے والی سعودی ٹیم کے کپتان میسون ہمدان نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل میں نہ صرف سعودی عرب بلکہ انسانیت کی نمائندگی کریں گے۔

روبوٹکس چیلنج کانفرنس کے ذریعے ہماری معلومات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

ہمدان نے بتایا ہے کہ سعودی ٹیم کے ممبران نے سائنسی علوم پر سیر حاصل گفتگو میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ سعودی نوجوان انسانیت کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کے حل کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ آگے آئیں۔
سعودی ٹیم کی رکن 14 سالہ سلفا الشہری نے کہا کہ اس روبوٹکس چیلنج کانفرنس کے ذریعے ہماری معلومات میں بہت اضافہ ہوا ہے جیسا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے۔
ٹیم کے ایک رکن 15 سالہ فاضل یونس نے کہا کہ دنیا کے بہت سے پریشان کن مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔ ٹیم میں شامل نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سیکٹر میں آگاہی کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ 

سعودی عرب نے روبوٹ صوفیہ کو اعزازی شہریت دی ہے۔ یوٹیوب سکرین شارٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت تعلیم کسٹمرسروس کو بہتر بنانے کے لیے روبوٹکس ایپلی کیشن متعارف کروا رہی ہے۔
دوسال قبل سعودی عرب نے’نیوم‘ سمارٹ سٹی کی علامت کے طورپر روبوٹ صوفیہ کو اعزازی شہریت دی ہے۔

شیئر: