Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی چیک پوسٹ اہلکار پرحملہ آور 3سعودی شہری گرفتار

تینوں نوجوانوں نے چوکی سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ فوٹو سبق
کویتی حکام نے مملکت سے السالمی بری سرحدی چوکی پہنچنے والے 3سعودی نوجوانوں کو کویتی اہلکار کے ساتھ بدکلامی اور پھر مار دھاڑ کرنے پر گرفتار کرلیا۔
 عاجل ویب سائٹ نے کویتی جریدے ’ الرای‘ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ 3سعود ی نوجوان مملکت سے بری راستے سے کویت پہنچے تھے۔ تینوں ایک گاڑی میں سوار تھے۔ ان میں سے ایک کی عمر 19دوسرے کی عمر 17اور تیسرے کی عمر 16برس تھی۔

نوجوانوں پرسرکاری ملازم پر ڈیوٹی کے دوران حملہ آور ہونے کاالزام ہے۔ فوٹو عاجل

امیگریشن کی کارروائی کے دوران دستاویزات چیک کرتے وقت سعودی نوجوانوں اور سرحدی چوکی کے اہلکار کے درمیان اختلاف پیدا ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے نوک جھونک شروع ہوگئی اور نوک جھونک یکایک مار دھاڑ میں تبدیل ہوگئی۔ ایک نوجوان نے دھار دار آلہ نکال کر کویتی اہلکار کو زخمی کردیا۔
کویتی ذرائع کا کہناہے کہ صورتحال گمبھیر ہوجانے پر سعودی نوجوانوں نے السالمی چیک پوسٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ تینوں کو گرفتار کرکے تیما پولیس چوکی کی تحویل میں دیدیا گیا۔ تینوں پر سرکاری ملازم پر ڈیوٹی کے دوران حملہ آور ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: