Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 
منگل کو وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے ٹیلیفون پر اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا اور ان کی ہمیشرہ کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کا انتقال گذشتہ ہفتے ہوا تھا اور جمعے کو ان کی نماز جنازہ میاں چنوں میں واقع ان کے گاؤں میں ادا کی گئی تھی۔ 
گذشتہ ہفتے ہی  وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود کونیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  اس سے پہلے امریکہ میں سعودی سفارتخانے میں سینیئر کنسلٹنٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ سعودی ایوان شاہی میں مشیر اور السلام فضائی صنعت کمپنی کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں