Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی ڈاکٹر دنیا کے 10 بہترین معالجوں میں شامل

عالمی ادارہ صحت نے لاعلاج امراض سے نمٹنے کے لیے متبادل میڈیسن کی اجازت دی ہے۔ فائل فوٹو
ڈاکٹروں کی امریکی کمیٹی نے سعودی ڈاکٹر ضیاءالحاج حسین کو دوسری بار برطانیہ میں روماٹزم کے 10 بہترین ڈاکٹروں کی فہرست کے لیے منتخب کر لیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ڈاکٹر ضیاءالحاج حسین کا انتخاب روماٹزم کی میڈیسن اور اس سے تعلق رکھنے والی سائنس ریسرچ میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ضیاءنے درد کے علاج کا نیا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ فوٹو: عکاظ

ڈاکٹر ضیاء نے درد کے علاج کا نیا طریقہ ایجاد کرتے ہوئے کمر، گردن، بازو اور گھٹنے کے درد کے علاج کا دورانیہ بھی کم کر دیا ہے۔
ڈاکٹرضیاء نے کمر، گردن، گھٹنے اور بازو کے درد کے علاج میں سوئیوں کے طریقہ کار کا بھی اضافہ کیا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا کرنے کے لیے اسٹیوباتھ کا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ پریشر کے ذریعے علاج اور سوئیوں کے ساتھ لیزر کے استعمال کا فارمولا بھی دیا ہے۔
ڈاکٹر ضیاءنے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ صحیح طریقے پر جدید میڈیسن سے استفادہ لاکھوں لوگوں کی زندگی بچا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ ایسے امراض کا علاج جنہیں لاعلاج سمجھ لیا گیا ہے، ان کے علاج میں متبادل طور طریقے اپنائے جائیں۔
ڈاکٹر ضیاء نے بتایا کہ متعدد انٹرنیشنل ہسپتال، ہیلتھ سینٹرز اور میڈیسن کی فیکلٹیاں متبادل میڈیسن پر کام کررہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے لاعلاج امراض سے نمٹنے کے لیے متبادل میڈیسن سے استفادے کی اجازت دے دی ہے۔

شیئر: