Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے ڈیوڈ کیمرون کی ملاقات

ملاقات علاقائی اور بین الاقوامی تیز رفتار تبدیلیوں کے ماحول میں ہوئی ہے۔فوٹو: واس
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعرات کو ریاض کے قصر یمامہ میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات علاقائی اور بین الاقوامی تیز رفتار تبدیلیوں کے ماحول میں ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔ 

عادل الجبیر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی ہیں۔فوٹو: واس

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور مملکت میں متعین برطانوی سفیر سیمن پال کولیس بھی موجود تھے۔
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے واس کے نمائندے سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ مختلف شعبوں میں تعلقات بنائے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی ہیں۔
الجبیر نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ مشرق وسطیٰ امن عمل سے متعلق افکار اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔
 

شیئر: