Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی کثیرالقومی بحری مشقوں میں شرکت

سعودی بحریہ کی حربی صلاحیت کا معیار بلند ہوگا۔
سعودی بحریہ نے اتوار کو کثیرا لقومی فوجی مشقوں میں شرکت کی ہے۔ امریکی سینٹرل بحری کمانڈ کی قیادت میں یہ مشقیں خلیج عقبہ سے لیکر خلیج عرب کے شمال تک کی جا رہی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بحرین کے سلمان سی بیس پہنچنے پر سعودی فوجی دستوں کا خیر مقدم بریگیڈیئر فہد بن ابراہیم الثنیان نے کیا۔
بریگیڈیئر الثنیان کے مطابق ان مشقوں کا مقصد شریک ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، مشترکہ اہداف حاصل کرنا اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

56 ممالک او ر7 بین الاقوامی تنظیمیں بحری فوجی مشقوں میں شامل ہیں۔

سعودی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ الشمری نے بتایا کہ 56 ممالک او ر7بین الاقوامی تنظیمیں بحری فوجی مشقوں میں شامل ہیں۔ یہ مشقیں 2مرحلوں میں ہوں گی۔ پہلا نظریاتی اور اکیڈمک ہے۔
دوسرے مرحلے میں تمام جنگی جہازوں کو مشقوں میں شامل کیا جائے گا۔عالمی جہاز رانی کی راہ میں حائل خطرات سے اور خطرات پیدا کرنے والے فریقسے نمنٹے کے لیے مشقیں ہو ںگی۔
بریگیڈیئر الشمری نے مزید بتایا کہ ان مشقوں سے سعودی بحریہ کو بڑے فوائد حاصل ہوں گے۔ دنیا بھر کی بحری افواج کے ساتھ درپیش خطرات کو کنٹرول کرنے کے لیے درکار یکساں تصورات سامنے آئیں گے۔ سعودی بحریہ کی حربی صلاحیت کا معیار بلند ہوگا۔
 

شیئر: