Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا کے سیامی بچوں کا آپریشن 14 نومبر کو

کنگ عبد اللہ سپیشلسٹ ہسپتال کے ماہرین نے سیامی بچوں کے آپریشن کی ہامی بھرلی ہے، فوٹو: العربیہ
 لیبیا کے سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے آپریشن 14 نومبر کو ہو گا۔ ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ کی قیادت میں کنگ عبد اللہ سپیشلسٹ ہسپتال کے ماہرین نے آپریشن کرنے کی ہامی بھرلی ہے۔
مقامی اخبار الریاض کے مطابق سعودی عرب میں سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے 48 واں آپریشن مسلسل 15 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے آپریشن 15 گھنٹے تک جاری رہے گا، فوٹو: ٹوئٹر

سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے مجموعی طور پر 60 افراد پر مشتمل طبی عملہ شریک ہو گا۔
واضح رہے کہ لیبیا کے سیامی بچے احمد اور محمد گذشتہ ماہ اپنے والدین کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی خصوصی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے لیبیا کے سیامی بچوں کا آپریشن کیا جائے گا۔ 
نیشنل گارڈ کے شاہ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے سیامی بچوں کا تفصیلی چیک اپ کر لیا ہے۔
  • سعودی عرب کی تازہ خبروں کے لیے واٹس ایپ جوائن کریں
     

شیئر: