Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر آپس میں تبادلہ خیال کیے۔ فائل فوٹو ایس پی اے
سعودی ولی و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں نے پیر کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے فرانس اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 خطے میں امن و استحکا م کے لیے کی جانے والی علاقائی اور بین الاقوامی مساعی پر بھی بات چیت کی گئی۔
خلیج کے علاقے میں آئل ٹینکرز کے بحران اور پھر سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کی رپورٹوں کے تناظر میں خطے کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔
فرانسیسی صدر سمیت بڑے ممالک کے رہنما سعودی قیادت سے رابطے کرکے تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور درپیش مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں مناسب حکمت عملی پر بات چیت کرتے رہتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: