Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے رابطے

عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ، سعودی عرب کے ساتھ ہے
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ، سعودی عرب کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے امن اور عالمی معیشت کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ 
ولی عہد نے عمران خان کو یقین دلایا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری استعداد رکھتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نے تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے (فوٹو: سبق)

دوسری طرف امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نے بھی ولی عہد سے رابطہ کر کے تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ امریکہ ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ ہے اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران کی تخریبی کارروائیوں سے نہ صرف سعودی عرب کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ اس سے مشرق وسطی سمیت پوری دنیا متاثر ہوگی۔
 

شیئر: