Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کارکے‘ تنازع حل کر لیا، وزیراعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘کارکے تنازع‘ ترک صدر کی مدد سے کامیابی سے حل ہوا۔ فوٹو ٹوئٹر
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ’کارکے‘ تنازع حل کر لیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ‘کارکے‘ تنازع ترک صدر رجب طیب اردوان کی مدد سے کامیابی سے حل ہوا اورعالمی ثالثی ادارے (آئی سی ایس آئی ڈی) کی جانب سے پاکستان پر عائد ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی رقم بچا لی گئی ہے۔‘
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ’اس شاندار کامیابی پر وہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
22 اگست 2017ء کو عالمی ثالثی ادارے کے ٹریبیونل نے اس کیس کا فیصلہ پاکستان کے خلاف اور ترک کمپنی کے حق میں دیا تھا۔
کار کے کمپنی نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بحری جہاز پر نصب پلانٹ سے بجلی پیدا کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم بعد میں سپریم کورٹ نے اس منصوبے کو رکوا دیا تھا جس کے خلاف کمپنی نے انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ (آئی سی ایس آئی ڈی) سے رجوع کیا تھا۔  آئی سی ایس آئی ڈی نے پاکستان پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا تھا۔ ترکش کمپنی نے فروری 2013 میں ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ 
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: