Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تباہ حال گاڑی کو فن پارہ بنا دیا

فنکارہ نے خستہ حال کار کو بہترین شکل دی ہے لوگ حیران ہیں۔ فوٹوسبق
دنیا بھر میں اچھوتے ذہن، جمالیاتی نظر اور تخلیقی صلاحیت کے حامل انسانوں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
 پسندیدگی کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ایک چیز جو عام انسانوں کو بیکار، بے معنی اور فضول نظر آتی ہے ایک حساس فنکار اسی کو خوبصورت اور بے مثال شاہکار کی شکل دے دیتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی نوجوان فن کارہ نورة بنت سعیدان کو اللہ تعالیٰ نے اچھوتے ذہن اور جمالیاتی حس کا انمول خزانہ عطا کررکھا ہے۔ 

سعودی فنکارہ نمائش میں اپنی شاہکار کار کے سامنے کھڑی رہتی ہے۔ فوٹو سبق

نورة بنت سعید ہ تباہ شدہ بے کار گاڑیوں کو اپنے فن کے ذریعے خوبصورت شاہکار کی شکل دیتی ہیں ۔ فنون لطیفہ کی ’مسک نمائش ‘ میں ایک پرانی خستہ حال کار کو ایسی خوبصورت شکل دی ہے کہ نمائش میں آنے والا ہر شخص اسے دیکھ کر عش عش کر رہا ہے۔
محمد بن سلمان فاﺅنڈیشن ’مسک الخیریہ‘ کے نام سے قائم کئے ہوئے ہیں۔ اس کے ماتحت مسک انسٹی ٹیوٹ فار آرٹس نے نمائش کا اہتما م کیا ہے۔
 سعودی فنکارہ نمائش میں اپنی اس کار کے سامنے کھڑی رہتی ہے جسے اس نے خوبصورت شکل دی ہے۔ نمائش میں آنے والے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کرکے انہیں اپنے شاہکار سے متعارف کراتی ہے۔
 نورة بنت سعید ہ جب اپنے شاہکار کی بابت گفتگو کرتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ وہ انتہائی پراعتماد ہے اور اسے اپنی تخلیق پر فخر بھی ہے اور وہ اپنے بیانیہ سے آنے والوں کو یہ پیغام بھی دے رہی ہے کہ انسان کو کبھی کسی بھی حالت میں مایوس نہیں ہونا چاہئے۔
                    
اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: