Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں نئے قالین بچھادیے گئے

انتظامیہ نے پرانے قالین ہٹا کر 1200 نئے قالین بچھائے ہیں۔فوٹو سبق
 دنیا بھر سے لاکھوں زائرین ربیع الاول میں عبادت، عمرہ اور زیارت کے لیے مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں۔ انہیں نماز، تلاوت اور عبادت کے لیے معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے صحن حرم میں پرانے قالین ہٹا کر نئے1200 قالین بچھادیے گئے۔ انتظامیہ کے ماتحت صفائی اور فرش انتظامیہ کے ڈائریکٹر جابر ودعانی نے بتایا کہ معمول کے مطابق مسجد الحرام کی تمام منزلوں، صحنوں اور چھتوں کے قالین تبدیل کیے جارہے ہیں۔ 

مسجد الحرام کی تمام منزلوں، صحنوں اور چھتوں کے قالین تبدیل کئے جارہے ہیں۔ فوٹو سبق

جابر ودعانی نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظآمیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر صحن حرم میں پرانے قالین ہٹا کر 1200نئے قالین بچھا دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ ایک جانب تو قالینوں کی مسلسل صفائی کا اہتمام کررہی ہے تو دوسری جانب انہیں معطر کرنے کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔ اگر کوئی قالین کسی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے تو فوری طور پر اسے ٹھیک کیا جاتا ہے جبکہ صفائی کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

صفائی کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے اور اس کے لیے خصوصی شعبہ قائم ہے۔ فوٹو سبق

شیئر: