Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10 لاکھ عمرہ ویزے، 8 لاکھ زائرین کی آمد

 نئی حکومتی پالیسی سعودی وژن 2030 کی روشنی میں تیارکی گئی ہے، فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں برس اب تک 10 لاکھ سے زیادہ عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔ نومبر کے دوسرے ہفتے تک 8 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ فی الوقت سعودی عرب میں 8 لاکھ 30 ہزارعمرہ زائرین موجود ہیں۔ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال عمرہ زائرین کی تعداد زیادہ ہے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین بری، بحری و فضائی راستوں سے پہنچ رہے ہیں۔ ان میں سے قریباً 8 لاکھ  فضائی راستے، 30 ہزار سے زائد بری جبکہ تین ہزار سمندر کے راستے سعودی عرب آئے۔

5 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب سے واپس جا چکے ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

اب تک 5 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین مکہ مکرمہ میں عمرہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کر کے سعودی عرب سے واپس جا چکے ہیں۔ 
و اضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ نئے عمرہ موسم میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 18 فیصد افراد زیادہ آئیں گے۔ عمرہ کمپنیوں کو زائرین کا سفر یادگار بنانے کے لئے ترغیبات دی گئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ گذشتہ سیزن میں 70 لاکھ سے زائد افراد عمرے کے لئے سعودی عرب پہنچے تھے۔ 
 نئی حکومتی پالیسی سعودی وژن 2030 کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔ اس کا ہدف 2030 تک عمرے پرآنے والوں کی تعداد تین کروڑ تک پہنچانا ہے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: