Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ پیکیج فیس کی ادائیگی آن لائن ہوگی 

عمرے کا ارادہ کرنیوالے کو پہلے پیکیج کا انتخاب کرنا ہو گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق آئندہ عمرہ پیکیج فیس زائر ین کو اپنے وطن میں ادا کرنی ہو گی ۔تمام کمپنیوں و اداروں کو 1440ھ کے عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
اخبار24کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک سے عمرے کا ارادہ کرنیوالے کو پہلے سعودی عمرہ کمپنی کے غیر ملکی ایجنٹ ۔اس کے بعد عمرہ پیکیج کا انتخاب کرنا ہو گا۔عمرہ پیکیج مطلوبہ خدمات ، سعودی عرب کے دوطرفہ ٹکٹ نمبر پر مشتمل ہو گا ۔
خارجی ایجنٹ عمرے کے خواہشمندوں کے کوائف کا اندراج کریں گے ۔نیا فارم بھریں گے اور تمام دستاویزات عمرہ کمپنی کو ارسال کریں گے ۔عمرہ کمپنی امیدوار کی درخواست قبول یا مسترد کرنے کی مجاز ہو گی۔

عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

وزارت حج و عمرہ کی ہدایت کے مطابق درخواست قبول کرنے کی صورت میں عمرہ امیدوار خارجی ایجنٹ کےلئے مقرر کر دہ بینک اکاﺅنٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج کی رقم آن لائن ادا کرے گا ۔
 بعد ازاں درخواست دہندہ کو دفتر خارجہ سے رجوع کرنے کےلئے نمبر دیا جائے گا ۔امیدوار اس نمبر کے ذریعے ویزے کے اجراءکی کارروائی مکمل کرے گا ۔دفتر خارجہ درخواست کی منظوری کی اطلاع دیکر عمرہ سسٹم کے ذریعے ویزا جاری کر دے گا۔
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے رجسٹرڈ غیر ملکی ایجنٹس کےلئے عمرہ خدمات پیکیج کی ادائیگی کےلئے نیا بینک سسٹم قائم کیا ہے ۔اس کے تحت عمرہ کمپنی مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کےلئے کسی ایک مقررہ بینک میں اکاﺅنٹ کھول دیتی ہے اور اپنے ہر غیر ملکی ایجنٹ کےلئے الگ اکاﺅنٹ کا اضافہ کر دیتی ہے ۔

شیئر: