Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن کی چار لاکھ ریال میں نیلامی 

فروخت ہونے والا فالکن لمبائی،چوڑائی اور وزن ہر اعتبار سے منفرد تھا فوٹو:ایس پی اے
کویت سے ملنے والے سعودی سرحدی شہر حفر الباطن میں جاری فالکن میلے میں ایک فالکن 4 لاکھ ریال اور دیگر چار فالکن ایک لاکھ 14ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق فالکنز کی نیلامی ایک ماہ سے جاری ہے۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں وقتاً فوقتاً فالکن کی نیلامی کے لیے میلے لگتے رہتے ہیں جہاں انتہائی قیمتی فالکن فروخت کے لیے رکھے جاتے ہیں۔ خلیجی ممالک کے شائقین بھی اس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔

چار فالکن ایک لاکھ 14ہزار ریال میں فروخت ہوئے فوٹو ایس پی اے

حفر الباطن میں فالکن مارکیٹ کے چیئرمین فالح العدوانی نے بتایا کہ نایاب قسم کا ایک فالکن 4 لاکھ ریال میں نیلام ہوا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سودا ہے۔ فروخت ہونے والا فالکن لمبائی،چوڑائی اور وزن ہر اعتبار سے منفرد تھا۔

مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں فالکن کے شائقین کی سب سے بڑی تعداد حفر الباطن میں موجود ہوتی ہے فوٹو ایس پی اے

رواں سیزن میں سب سے مہنگی نیلامی عرعر شہر میں ہوئی تھی جہاں فالکن 6لاکھ 10ہزار ریال میں نیلام ہوا تھا۔ اس کے بعد حفر الباطن میں فالکن کی نیلامی 4 لاکھ میں ہوئی ہے۔ 

رواں سیزن میں سب سے مہنگی نیلامی عرعر شہر میں ہوئی تھی جہاں فالکن 6لاکھ 10ہزار ریال میں نیلام ہوا تھا فوٹو:ایس پی اے

العدوانی نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں فالکن کے شائقین کی سب سے بڑی تعداد حفر الباطن میں موجود ہوتی ہے۔ اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو محل وقوع منفرد ہے۔ دوسرا یہ وہ شہر ہے جہاں فالکن بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: