Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کی سیاحت ایک خواب تھا‘

تبوک کا چھوٹا سا قصبہ تاریخی مقامات سے مالا مال ہے۔ فوٹو اخبار24
برسہا برس سے دنیا بھر کے لوگ سعودی عرب کی  سیاحت کے خواب دیکھ رہے تھے۔ سعودی عرب نے سیاحتی ویزا جاری کرکے یہ خواب شرمندہ تعبیر کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کینیڈا کی خاتون سیاح نے سعودی عرب کے تاریخی مقامات کی سیاحت کا پروگرام بنایا۔ اس کی خواہش تھی کہ آثار کے قدیمہ کے ساتھ اسے عصر حاضر کے سعودی خاندانوں کا رہن سہن بھی دیکھنے کو بھی ملے۔
کینیڈین خاتون نے سعودی ٹورسٹ گائیڈ ھبہ العایدی سے رابطہ قائم کرکے سعودی عرب میں سعودی خاندان کے ساتھ پینگ گیسٹ کے طور پر رہنے کی خواہش ظاہر کی۔

کینیڈین خاتون نے تبوک ریجن کے تاریخی اور تمدنی مقامات کی سیاحت کی۔فوٹو اخبار24

ھبہ العایدی نے کینیڈین خاتون کو بتایا کہ سعودی عرب میں کوئی خاندان کسی سیاح کو اپنے یہاں پینگ گیسٹ کے طور پرنہیں رکھ سکتا۔ یہاں ابھی اس کا رواج نہیں ہے تاہم میرا خاندان آپ کی میزبانی کرکے خوشی محسوس کرے گا۔ آپ ہماری مہمان ہوں گی۔
کینیڈین خاتون ہینس کولیسکی نے تبوک ریجن کے تاریخی اور تمدنی مقامات کی سیاحت کی اور سعودی ٹورسٹ گائڈ ھبہ العایدی کی ضیافت میں خوبصورت دن گزارے۔
ہینس کولیسکی نے بتایا ’تبوک میں شاہ عبدالعزیز کا قلعہ، قدیم شہر اور تبوک کے ساحل دیکھے۔ یہاں رائج کھانے اور عوامی فنون سے لطف اٹھایا ۔شادی کی تقریبات میں شرکت کی تو سعودی خواتین کو قریب سے دیکھا ۔ شادی کے رسم و رواج دیکھ کر اچھا لگا’۔

کولیسکی نے بتایا کہ شادی کے رسم و رواج دیکھ کر اچھا لگا۔فوٹو اخبار24

 ’یقین نہیں آتا تھا کہ بحر احمر کے شمال کا چھوٹا سا قصبہ اتنے تاریخی مقامات سے مالا مال ہوگا‘۔
ہینس کولیسکی نے تبوک کی سیاحت کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 190سے زیادہ ممالک کی سیر کرچکی ہوں۔ سعودی عرب کی سیاحت ایک خواب تھا ۔یہاں کی ثقافت اور یہاں کا معاشرہ اپنی نوعیت کا منفرد معاشرہ ہے۔ یہاں کے لوگ سمندری اور صحرائی ماحول سے جڑے ہوئے ہیں۔
کینیڈین سیاح نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ تبوک میں ا تنے سارے تاریخی مقامات ہیں مگر ایک بھی عالمی ورثے کے ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔ 
 ہینس کولیسکی کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی سعودی عرب کی سیر کے لیے آتی رہوں گی۔ یہاں دو ہفتے گزارے۔ اتنے کم وقت میں اتنا بڑا سعودی عرب جیسے بڑے ملک کو نہیں دیکھا جاسکتا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: