Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پاکستان میں پیر 2 مارچ کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 13 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 402 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 151 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو چاندی کی قیمت میں بھی 188 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں  24 قیراط چاندی فی تولہ قیمت 10 ہزار 50 روپے مقرر ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 616 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 133 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 411  ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح آج  فی اونس چاندی کی قیمت 95.66 ڈالر  تک پہنچ گئی۔

شیئر: