Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر ویزا ختم نہیں ہوا،ترجمان وزارت محنت

وزارت محنت نے لیبراویزا ختم کیے جانے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہےفائل فوٹو
وزارت محنت و سماجی بہبود نے عامل (لیبر) کاویزا ختم کیے جانے کی اطلاعات کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے کہ لیبرکا ویزا ختم نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت محنت کے ماتحت پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کے حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ وزارت محنت مستقبل میں عامل (لیبر) مرد اور عامل خاتون کا ویزا اور پیشہ دونوں ختم کرنے جارہی ہے۔
’نجی ادارے اور کمپنیاں اپنے ایسے ملازمین جو عامل کے ویزے پر ہوں ان کا پیشہ تبدیل کرالیں۔پروفیشن تبدیل کرانے کے لیے مہلت دی جائے گی’۔

وزارت محنت کے ماتحت پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کے حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھیفائل فوٹو

گزشتہ 2 روز سے یہ اطلاع گردش کررہی تھی اس سے ’عامل‘ کے ویزے پر کام کرنے والے غیر ملکی پریشانی کا شکار تھے۔
اردونیوز نے بھی یہ خبر سعودی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے شائع کی تھی۔
اخبار 24 اور سبق کے مطابق وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا ’ عامل کا ویزا ختم کرنے کے حوالے سے جو اطلاع گردش کررہی ہے وہ غلط ہے ۔ وزارت محنت نے کوئی بیان نہیںدیا ‘۔ وزارت کے کسی بھی عہدیدار نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ عامل کا ویزا ختم کردیا گیا ہے‘۔
 خالدابا الخیل نے نجی اداروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والو ںسے پھر کہا کہ وہ قوانین کے اجرا اور منسوخی سے متعلق معلومات صرف اور صرف وزارت محنت کے سرکاری ذرائع ہی سے حاصل کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: