Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم افسروں پر حملہ کرنے والا مسافر گرفتار

افسر نے تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے ممنوعہ اشیا برآمد کی تھیں۔ فوٹو: المرصد
سعودی محکمہ کسٹم نے کہا ہے ’ایک مسافر نے گاڑی کی تلاشی کے دوران ممنوعہ اشیا ضبط ہونے پر کسٹم آفسر پر حملہ کردیا جبکہ ایک دوسرے افسر پر چھری سے وار کرکے زخمی کردیا ہے۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق واقعہ بدھ کو پیش آیا جب ایک مسافر الخفجی چیک پوسٹ سے سعودی عرب داخل ہورہا تھا۔ اس کی گاڑی کی تلاشی لینے والے افسر نے خفیہ خانوں سے ممنوعہ اشیا برآمد کیں تو مسافر نے اس پر حملہ کردیا۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

محکمہ کسٹم کا کہنا ہے ’مسافر اور افسر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تو قریب میں موجود ایک اور افسر نے مسافر پر قابو پانے کی کوشش کی تو اس نے چھری سے وار کرکے اسے زخمی کردیا۔‘
محکمے نے کہا ہے ’بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت سے مسافر کو گرفتار کیا گیا اور زخمی افسر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔‘
محکمے نے ڈیوٹی انجام دینے والے افسروں پر حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ’متعلقہ ادارے کے ساتھ ملوث شخص سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی سرحدوں کی نگرانی پر مامور افسروں پر حملہ کرنا، انہیں کوسنا یا برا بھلا کہنا کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘

شیئر: