Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار سوار سعودی خواتین عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے پرعزم

سعودی فارمولا ای سٹار اسیل الحمد نے اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیے اس قافلے کو لیڈ کیا۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب کے شہر ریاض میں کاروں کے سب سے لمبے قافلے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے سینکڑوں سعودی خواتین اپنی کاروں میں سوار ہو کر ڈرائیونگ ایرینا پہنچیں۔
ٹی وی شو ’ڈرائیو‘ کے سابق میزبان سجا کمال نے خواتین کو سیٹ بیلٹس باندھنے اور اپنی کاروں میں شہزادی نورا بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کے گرد بنے ٹریک کا چکر لگانے سے پہلے بریفنگ دی۔
عرب نیوز کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد کاریں بنانے والی ملٹی نیشل کمپنی ٹیوٹا نے کیا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ ایک ہزار خواتین کار ڈرائیوروں کا قافلہ بنایا جائے۔
سعودی فارمولا ای سٹار اسیل الحمد نے یہ ریکارڈ بنانے کے لیے خواتین کے قافلے کی رہنمائی کی۔

اس ایونٹ میں حصہ لینے والے لوگ فخر محسوس کر رہے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی ڈرائیونگ ایرینا میں رنگ برنگی گاڑیوں کا ایک سمندر سا تھا جس میں ہارن بج رہے تھے اور لہراتے ہوئے سعودی پرچم اس میں مزید جوش پیدا کر رہے تھے۔
اس ایونٹ میں حصہ لینے والے بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ انہیں اس کا حصہ بن کر فخر محسوس ہو رہا ہے۔
ھدا القاتھانی نے کہا کہ ’میرے لیے یہ موقع تھا کہ میں اپنے ملک کو کچھ واپس دے سکوں۔ اس سے مجھے اس عظیم قوم کے ساتھ رشتے کا احساس ہوا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ انہیں ریکارڈ توڑ کر تاریخ کا حصہ بننے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
ایونٹ کے منتظم کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن اب حتمی نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: