Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفانی بارش:ریاض سیزن کے پروگرام منسوخ

موسلا دھار بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہے گا ۔فوٹو :الریاض
سعودی دارالحکومت ریاض میں کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو مسلسل بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
 بارش کے پیش نظر ریاض سیزن میں کئی اہم پروگرام ملتوی کردیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض میں پیر کو ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہے گا ۔

بارش کے باعث بوابہ الدر عیہ کی افتتاحی تقریب  20 نومبر کو ہوگی ۔فوٹو :الریاض

محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ریاض شہر اور اس کی کمشنریوں میں آج منگل کو بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔ ریاض ریجن میں برفباری کا قوی امکان ہے ۔گرد آلو دہواﺅں کی وجہ سے حد نظر محدود ہو جائے گی ۔
 الدر عیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ثامر السدیری نے کہا ہے کہ بارش کے باعث بوابہ الدر عیہ کی افتتاحی تقریب 19 نومبر کے بجائے 20 نومبر کو ہوگی ۔
ریاض سیزن کی انتظا میہ نے معروف عرب گلوکارہ احلام کا کنسرٹ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا ۔اس موقع پر ’انا عربیہ‘ ( میں عرب خاتون) فورم میں انعامات کی تقریب بھی موسلادھار بارش کے باعث نہیں ہوسکی۔

عسیر ریجن اور باحہ ریجن میں طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیافوٹو:سبق

کنسرٹ کے ٹکٹ اٹھارہ ہزار ریال تک میں فروخت ہوئے تھے۔
ریاض سیزن کی انتظامیہ نے مسلسل بارش کے باعث ونٹر ونڈر لینڈ ،نبض الریاض اور وادی نمار میں ہونے والے تمام پروگرام بھی ملتوی کردیے ہیں ۔منگل کو بارش کا سلسلہ ختم ہونے پر پروگرام دوبارہ ہوںگے۔ 

بارش کا سلسلہ ختم ہونے پر پروگرام دوبارہ ہوںگے۔ فوٹو:سبق

دریں اثنا عسیر ریجن اور باحہ ریجن میں پیر کو طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا علاقے زیر آب آگئے۔

شیئر: