Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوری دنیا میں صرف ایک کار،خریدار کون؟

پرآسائش کار کو 2030 کا نام دیا گیا ہے۔ فوٹو ٹویٹر
ریاض سیزن کے تحت جمعرات سے موٹر شو شروع ہو رہا ہے۔ اس میں ایک ایسی موٹر کار پیش کی جائے گی جو پوری دنیا میں صرف ایک ہے۔ 
یہ موٹر کار ریاض سیزن کے لیے تیار کی گئی ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں اس ماڈل کی کوئی اور کار نہیں ہے۔ 
مقامی نیوز ویب سائٹ سبق مطابق اس پرآسائش کار کو 2030 کا نام دیا گیا ہے۔ 
موٹر شو میں شائقین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ کلاسیک، پرآسائش اور ترمیم شدہ گاڑیاں پیش کی جائیں گی۔
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹویٹ کی کہ ’بک کرلو ....یہ پوری دنیا میں صرف ایک ہی کار ہے۔‘
آل الشیخ نے ٹویٹر پر ایک وڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس میں کار کو مکمل طور پر ڈھکے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

کار ساز کمپنی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اس کی خصوصیات کیا ہیں؟ اس کے ماڈل کی بابت بھی معلومات صیغہ راز میں رکھی جا رہی ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ موٹر شو میں فروخت ہونے والی کاروں میں سرفہرست ہوگی۔ اس کی قیمت بھی سب سے زیادہ ہوگی۔ یہ منفرد کار توقعات سے کہیں زیادہ مہنگی فروخت ہوگی۔
روسیا الیوم ویب سائٹ کے مطابق آل الشیخ نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اس کی منظوری لی گئی ہے۔ ریاض سیزن میں موٹر شو کے دوران دیگر 1200 گاڑیاں فروخت ہوں گی۔
 ریاض سیزن کے تحت موٹر شو شائقین کے لیے روزانہ دوپہر 12 سے رات 11بجے تک کھلا رہے گا۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: