Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن جنوری تک جاری رہے گا

فیسٹول میں 12مقامات پر 100سے زائد پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض سیزن میں توسیع کردی۔ اب یہ 15دسمبر 2019 کے بجائے جنوری 2020 کے اختتام تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹویٹر پراعلان کیا کہ ایک ماہ کے دوران ریاض سیزن دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد 76لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی۔

سعودی ولی عہد  نے ریاض سیزن میں توسیع کی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

 ریاض سیزن 11اکتوبر 2019 کو شروع ہوا تھا۔ پروگرام کے مطابق 15دسمبر 2019 کو ختم ہونے والا تھا تاہم عوامی پذیرائی ملنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس میں 45 دن کا مزید اضافہ کردیا۔ اب یہ جنوری کے آخر تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ ریاض سیزن میں 46 ہزارسعودیوں کو محدود وقت کے لیے جز وقتی ملازمت کے مواقع ملے ہیں۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے سربراہ ڈاکٹر ترکی آل الشیخ کے مطابق تفریحی شعبے میں 2030 تک ڈھائی لاکھ مستقل ملازمتوں کے مواقع حاصل ہوں گے۔

ریاض سیزن دیکھنے والوں کی تعداد 76لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی (فوٹو: ٹوئٹر)

 ریاض سیزن میں بڑی تعداد میں مختلف کمپنیاں اور سپانسرز کا تعاون بھی حاصل ہے۔ اس حوالے سے 80 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا جو 400 ملین سعودی ریال کے لگ بھگ ہے۔
ریاض سیزن کے تحت فیسٹول میں 12مقامات پر 100سے زائد پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں جس میں آتش بازی، سرکس، موسیقی، سفاری پارک، تھیٹر اور دیگر بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: