Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں خواتین امیگریشن اہلکار

امیگریشن کارروائی کے لیے خواتین اہلکاروں کو خصوصی کورسز کروائے گئے ہیں، فوٹو: الاخباریہ
 جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو سعودی خواتین امیگریشن اہلکار خوش آمدید کہہ رہی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے امیگریشن کی کارروائی کے لیے متعدد خواتین کو خصوصی کورسز کروائے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ کی ایک اہلکار خاتون اروی نے نیوز چینل ’الاخباریہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا بھرسے سعودی عرب آنے والے مہمانوں کی پذیرائی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہم ان کے لیے چشم براہ رہتے ہیں۔ امیگریشن کی کارروائی تیزی سے نمٹانے کی کوشش کرتے ہیں‘۔
ان کے مطابق ’اس کے لیے خواتین اہلکاروں کو خصوصی کورسز کروائے گئے ہیں، فنگر پرنٹس اور آنکھوں کا عکس لینے کی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے‘۔

خواتین اہلکاروں کو فنگر پرنٹس اور آنکھوں کا عکس لینے کی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے، فوٹو: الاخباریہ

 سعودی اہلکار سہیٰ خان نے بتایا کہ ’ایسے مسافر بھی ہوتے ہیں جو عربی نہیں جانتے۔ میں انگریزی زبان روانی سے بولتی اور لکھ لیتی ہوں۔ انگریزی زبان جانے والوں کی خدمت کرنا مجھے اچھا لگتا ہے۔‘
ایک اور خاتون اہلکار رویدا المولد کا کہنا تھا کہ ’میرا کام جعلی دستاویزات چیک کرنے کا ہے۔ ’سپیشل مشین ’عین الصقر‘ کے ذریعے جعلی دستاویزات چیک کرنے کا کورس کر رکھا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہ کام بحسن و خوبی انجام دے رہی ہوں۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: