Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی اداروں کو نقل کفالہ کی سہولت

مقیم غیر ملکی نقل کفالہ کے حوالے سے مشکلات سے دوچار ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ان دنوں نقل کفالہ (کفیل کی تبدیلی) کے حوالے سے مشکلات سے دوچار ہیں۔
سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے نقل کفالہ کا مسئلہ جزوی طور پر حل کرنے کی خوشخبری سنادی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت محنت وسماجی بہبود نے اعلان کیا ہے کہ صنعتی اداروں کے لیے نقل کفالہ کی سہولت بہت جلد مہیا کردی جائے گی۔

بنیادی شرائط پوری کرنے پر انہیں نقل کفالہ کا موقع دیا جائے گا (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزارت محنت سے ٹوئٹر کے اکاﺅنٹ پر ایک سعودی شہری نے استفسار کیا تھا کہ صنعتی لائسنس رکھنے والی کمپنیوں کے لیے نقل کفالہ کی اجازت کب سے دی جائے گی۔
شہری نے توجہ دلائی تھی کہ ان دنوں صنعتی اداروں کے لیے نقل کفالہ کی سہولت پر بندش لگی ہوئی ہے جس سے مقررہ پروگرام وقت پر نمٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وزارات محنت و سماجی بہبود نے استفسار کے جواب میں واضح کیا کہ صنعتی اداروں کو نقل کفالہ کی سہولت جلد دی جائے گی البتہ اس کے کچھ قاعدے اور ضابطے ہوں گے۔ اس کی پابندی ضروری ہوگی
جو لوگ بنیادی شرائط پوری کریں گے ا نہیں نقل کفالہ کا موقع دیا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: