Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل انڈسٹریل سٹی میں بجلی گھر قائم ہوگا

الجبیل۔۔۔فرانس اور سعودی عرب کی کمپنیاں جبیل انڈسٹریل سٹی میں گیس سے چلنے والا بجلی گھر قائم کرینگی۔اس پر 1.2ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ یہ سعودی عرب کے بڑے بجلی گھروں میں سے ایک ہوگا۔فرانس کی بجلی کمپنی اور سعودی کمپنی دوسان نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ بجلی گھر جبیل کے شمال مغرب میں 50کلومیٹر کے فاصلے پر قائم کیا جائے گا۔

شیئر: