Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب تمام بچوں کے حقوق کا محافظ‘

مملکت میں تمام بچوں کی مکمل نگہداشت کی جاتی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں بسنے والے تمام بچوں کی مکمل نگہداشت کی جاتی ہے اور سعودی عرب بلاتفریق تمام بچوں کے حقوق کا محافظ ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حقوق اطفال کے معاہدے کے 30 برس مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے مباحثے میں سعودی سفارتی مشن کے سیکرٹری نے کہا کہ مملکت نے ای گیمز کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس میں تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی کی اہتمام کیا گیا ہے۔
سعودی سفارتی مشن کے سیکرٹری کے مطابق بچوں میں مار دھاڑ کے رجحان کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دریں اثناء پبلک پراسیکیوشن نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے بچوں کے حقوق کا تحفظ کے حوالے سے ہدایات نامہ جاری کیا ہے۔ فائل فوٹو

سبق ویب کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ بچوں کی صحت اور خوراک کا خصو صی اہتمام کیا جائے، بچوں کی سوچ کا خیال رکھا جائے۔ انہیں حادثات سے بچایا جائے۔ سگریٹ نوشی کے نقصانات سے دور رکھا جائے۔
ذرائغ ابلاغ کی مدد سے لوگوں کو بچوں کے حقوق سے آگاہ کیا جائے۔ 
سکولوں میں بچوں کی صحت کا مضبوط نظام قائم کیا جائے۔ ایک طرف انہیں امراض سے بچانے کی کوشش کی جائے اور دوسری جانب صحت آگاہی کا بندوبست کا جائے۔
پبلک پراسیکیورشن نے ایک ہدایت یہ بھی دی ہے کہ بچوں کو ان کی مرضی کے مطابق تعلیم دلائی جائے، یہ ان کا حق ہے۔ 
بچوں کو وبائی امراض اور ماحولیاتی آلودگی کے خطرات سے بچایا جائے۔ 
پراسیکوشن نے یہ بھی کہا ہے کہ مشکل حالات میں زندگی گزارنے والے بچوں کے مسائل حل کیے جائیں۔ سڑکوں پر گھومنے والے لاوارث بچوں، قدرتی آفات اور جنگوں سے متاثرہ بچوں اور ماں باپ کے جھگڑوں کے شکار بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: