Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

13 لاکھ عمرہ ویزے، پاکستانی سرفہرست

سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے پہنچے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ا توار 24 نومبر تک عمرے کے 13 لاکھ 39 ہزار 376 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ اب تک گیارہ لاکھ 33 ہزار 365 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فی الوقت سعودی عرب میں دو لاکھ 97 ہزار 491 عمرہ زائرین موجود ہیں۔ جبکہ 8 لاکھ 35 ہزار 874 عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے ملکوں کو جا چکے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے ’مقام‘ کے عنوان سے سینٹرل ریزرویشن کا جدید نظام قائم کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ زائرین فضائی، بحری اور سمندری راستوں سے سعودی عرب پہنچے۔ ان میں سے 10 لاکھ 88 ہزار 608 فضائی راستے، 44 ہزار 750 بری راستوں اور سات سمندر کے راستے پہنچے۔
گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی اب تک سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان ہی سے پہنچے ہیں۔ ان کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار 494 ریکارڈ کی گئی ہے۔
انڈونیشیا تین لاکھ چھ ہزار 461 زائرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر انڈیا ایک لاکھ 95 ہزار 345، ملائیشیا 50 ہزار 841 کے ساتھ چوتھے اور ترکی 50 ہزار 775 عمرہ زائرین کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اب تک گیارہ لاکھ 33 ہزارعمرہ زائرین  پہنچ چکے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اس کے بعد بنگلہ دیش، الجزائر، مراکش، عراق اور اردن سے عمرہ زائرین سعودی عرب آئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ موسم کے اجرا کے ساتھ ’عنایہ‘ سینٹرز بھی قائم کئے۔ یہ سینٹرز انفرادی اور اجتماعی طور پر عمرہ کے لیے آنے والوں کو تمام خدمات پیش کررہے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے امسال ’مقام‘ کے عنوان سے سینٹرل ریزرویشن کا جدید نظام قائم کی اہے۔ اس سے عمرہ کمپنیاں، ہوٹل، ٹرانسپورٹ کمپنیاں اورعمرہ و زیارت پر آنے والے سہولت اٹھا رہے ہیں۔
 

شیئر: