Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ، لوٹ مار میں ملوث آٹھ رکنی گروہ گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان نے 11 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ فائل فوٹو ۔ سبق نیوز
جدہ  پولیس کے ترجمان میجر محمد عبدالوھاب الغامدی نے بتایا ہے کہ لوٹ مار کی وارداتو ں میں ملوث مقامی افراد پر مشتمل آٹھ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 
ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں 11 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ میجر الغامدی کی جانب سے جاری پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ گرفتار گروہ کے ارکان کی عمریں 30 اور 40 برس کے درمیان ہیں۔
ملزمان کے بارے میں پولیس کو متعدد رپورٹس موصول ہوئی جن پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے شکار کو گھیرتے اور ان سے روابط بڑھا کر انہیں لوٹ لیتے تھے ۔

 

پریس ریلز میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ گرو ہ کے ہاتھوں لٹنے والوں سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ ان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں محکمہ تحقیقات کے حوالے کیا جاسکے ۔
میجر الغامدی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہمہ وقت مستعد  رہنے کی ہدایات دی جاتی ہیں۔
پولیس کے مطابق کہ ادارہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کی بیخ کنی کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔ شہریوں کو ہر طرح کا تحفظ اور معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ 

شیئر: