Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنوں کی فیس سے استثنی کی تجویز

محکمہ اوقاف کو مختلف اداروں سے آن لائن مربوط کردیا جائے گا (فوٹو: سوشل میڈیا)
محکمہ اوقاف نے کارکنوں کی فیس، خالی پلاٹس فیس اور ٹیکسوں سے استثنیٰ دلانے کی تجویز پر کام شروع کردیا ہے۔
 سعودی عرب کے اخبار الاقتصادیہ نے گورنر محکمہ اوقاف عماد الخراشی کے حوالے سے بتایا کہ محکمے کو بہت سارے چیلنج درپیش ہیں۔ مختلف رکاوٹیں کام کی راہ میں حائل ہورہی ہیں۔ درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ محکمہ اوقاف کو 2020 کے دوران مختلف اداروں سے آن لائن مربوط کردیا جائے گا۔

عماد الخراشی کے مطابق فی الوقت اوقاف کی کارروائی نمٹانے کے لیے متعدد اداروں سے اعلیٰ سطح کے رابطے ہورہے ہیں۔ سعودی معاشرے میں وقف کا رجحان پیدا کیا جارہا ہے بلکہ اسے فروغ دیا جارہا ہے۔


گورنر محکمہ اوقاف عماد الخراشینے بتایا کہ محکمے کو بہت سے چیلنج درپیش ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

گورنر محکمہ اوقاف نے مزید کہا کہ آئندہ برس 2020 کے دوران محکمہ اوقاف کو متعلقہ اداروں سے آن لائن مربوط کردیا جائے گا  اور اس پر کام جاری ہے۔
ایک اسپیشلسٹ کنسلٹنٹ کمپنی کی مدد سے محکمہ اوقاف کی پانچ نکاتی حکمت عملی تیار کرائی گئی ہے۔ اس کے 12 مقاصد طے کیے گئے ہیں۔ اوقاف کی سرمایہ کاری کے لیے اوقاف کمپنی قائم کی گئی ہے۔
 عماد الخراشی نے بتایا کہ مملکت بھر میں اوقاف کی جائدادوں کا ریکارڈ تیار کیا جارہا ہے۔ پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔ اس کے تحت مکہ، مدینہ اور ریاض میں اوقاف کی املاک کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
 محکمہ اوقاف نے جدہ کے تاریخی علاقے میں موقوفہ جائدادوں کی ترمیم کے لیے 100ملین ریال مختص کیے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: