Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڑھی والوں کے لیے سبزی بازار 

 سعودی نوجوانوں کو ہفتے میں ایک دن روزگار کا موقع مل جائے گا۔ فائل فوٹو
ریاض شہر میں ریڑھی پر سبزیاں، کھجوریں اور پھل فروخت کرنے والوں کے لیے ہفتے میں ایک دن سبزی بازار لگایا جائے گا۔ ریاض شہر کی ہر بلدیہ میں سبزی بازار کا ایک دن متعین ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض بلدیاتی کونسل کے چیئرمین خالد بن عبدالرحمن العریدی نے بتایا ہے کہ ریڑھی والے مساجد کے اطراف اور پبلک مقامات پر جگہ جگہ سامان فروخت کرتے رہتے ہیں جس سے شہر کا منظر غیر معیاری ہو جاتا ہے۔ اس سے گندگی پھیل جاتی ہے اور ٹریفک نظام بھی معطل ہوتا ہے۔

ریاض شہر کی ہر بلدیہ میں سبزی بازار کا ایک دن متعین ہوگا (فوٹو: سبق)

ریڑھی والوں اور مقامی شہر یوںنیز کے مقیم غیر ملکیوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا گیا ہے کہ ریڑھی والوں کو اس طرح گھومنے پھرنے سے منع کر دیا جائے اور ہر بلدیاتی کونسل میں کسی ایک جگہ کو ہفتے میں ایک دن سبزی اور پھل منڈی کے لیے مختص کر دیا جائے۔

ایسا کرنے سے سعودی نوجوانوں کو ہفتے میں ایک دن روزگار کا موقع مل جائے گا (فائل فوٹو)

خالد العریدی نے توجہ دلائی ہے کہ تمام بلدیاتی کونسلوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے یہاں مساجد کے اطراف اور کسی ایک مناسب جگہ کو سبزی منڈی کے لیے مختص کر دیں۔ جہاں ریڑھی والے اس دن سبزیاں، کھجوریں اور دیگر چیزیں فروخت کرنے کے لیے لاسکیں۔
العریدی نے کہا کہ ایسا کرنے سے سعودی نوجوانوں کو ہفتے میں ایک دن روزگار کا موقع مل جائے گا اور غیر منظم طریقے سے سبزیاں فروخت کرنے والے برے منظر سے بھی نجات مل جائے گی۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
                     
 

شیئر: