Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزی منڈی میں سعودائزیشن کےلئے اجلاس

جدہ.... مکہ ریجن میں سبزی منڈی میں مکمل طور پر سعودائزیشن کے حوالے سے پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدکیا گیا جس میں سبزی منڈی میں سعودیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اجلاس میں مکہ مکرمہ گورنریٹ میں سعودائزیشن کمیٹی کے سیکریٹری جنرل ، بلدیہ کے اعلیٰ عہدیداران ، وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی ، وزارت تجارت و سرمایہ کاری ، افرادی قوت ، سماجی ترقیاتی بینک کے علاوہ پولیس اور چیمبر آف کامرس کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جن نکات پر بحث کی گئی ان میں سب سے اہم روزگار کے خواہشمند سعودیوں کو سبزی منڈی کے حوالے سے عملی تربیت اور وسائل کی فراہمی شامل تھے ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سبزی منڈی میں سعودائزیشن کے عمل کو بہتر اور جامع انداز میں مکمل کرنے کےلئے مقامی افرادی قوت کو ہر طرح کی عملی تربیت فراہم کرنا لازمی ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کر سکیں ۔ اجلاس میں سب سے زیادہ بحث سبزی منڈی میں سعودائزیشن کے سابقہ تجربات پر ہوئی جس میں شرکاءنے بعض معاملات کی نشاندہی کی جو انہوں نے مارکیٹ میں نوٹ کی تھی ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سابقہ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ادارے مشترکہ انداز میں نیا لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ منڈی میں سعودائزیشن کا بہترہدف حاصل کیاجاسکے ۔ 

شیئر: